سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ، زیارت اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے آنے والوں کیلئے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے اس طرح اب لوگ مسجد نبوی آسکیں گے لیکن ابھی یہ اجازت صرف 12 سال سے زائد سعودی شہریوں کیلئے ہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزارت حج و عمرہ نے خبردار بھی کر دیا کہ شہری تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں داخل ہونے کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔
اور یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لی ہوں یا پھر پہلی دوز لگا ئے ہوئے جنہیں 14 روز سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہو۔