دنیا میں محبت کو پانے کیلئے لوگ کیا کچھ نہیں کر جاتے، کوئی لاکھوں میل کا سفر کر بیٹھتا ہے، کوئی دبئی میں موجود دنیا کی طویل منزلہ عمارت برج خلیفہ پر جاکر اپنی محبت کا اظہار کرتا ہیں۔ مگر افریقہ کے ملک سینیگال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی محبوبہ کو حاصل کرنے کیلئے انتہائی عجیب و غریب حرکت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سینیگال سے تعلق رکھنے والے نوجوان خادم نے لڑکی بن کر اپنی دوست کی جگہ خود امتحان دینے پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق, 22 سالہ نوجوان نے 19 سالہ دوست کے ہائی سکول گریجویشن کے امتحان میں اپنی دوست کی مدد کا فیصلہ کیا تو لڑکی کی طرح دیکھنے کیلئے اس نے بالیاں، اسکاف، اور لڑکیوں کا یونیفارم اور میک آپ کرکے امتحان ہال میں موجود انتظامیہ کو بےوقوف بنانے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ تاہم تین دن تک تو خادم ٹیچرز کو بےوقوف بنانے میں کامیاب ہوگیا، مگر تبھی ایک سپروائزر کو شک ہونے پر اس کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ لڑکی کے روپ میں لڑکا موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس کی جانب سے خادم پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ خادم کی مدد سے اس لڑکی تک پہنچا گیا جو کہ لڑکے کا ایک ہوٹل میں انتظار کررہی تھی۔ تاہم لڑکے نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ، یہ سارا منصوبہ میرا تھا جس میں لڑکی کا کوئی قصور نہیں ہے۔
لڑکے کا مزید کہنا تھا کہ، اس نے یہ کام محبت کی حاطر کیا تھا، کیونکہ میری دوست کی انگلش اتنی اچھی نہیں تھی، اور دوست کو امتحان میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ تاہم پولیس نے دونوں پر پر مقدمہ درج کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق اگر دونوں کو سزا ملی تو انہیں پانچ سالوں کیلئے امتحانات میں شریک ہونے پر پابندی ہوگی۔