سعودی اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو بڑی اجازت مل گئی

image

سعودی عرب نے اقامہ رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو مملکت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی ہے لیکن یہاں بھی کچھ شرائط عائد کی گئیں ہیں ۔ سب سے پہلے وت جو شخص جائیداد خرید رہا ہے اس کا اقامہ درست اور تجدید شدہ ہو اور سعودی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق جائیداد خریدنے والے کو جائیداد سے متعلق تمام معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ متعلقہ دفتر میں جمع کروانی ہوگی۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی غیر ملکی مکہ و مدینہ میں جائیداد نہیں خرید سکے گا اور جائیداد خریدنے والے کے نام کوئی دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے مزید یہ کہ یہ جائیداد صرف رہائشی مقاصد کیلئے خریدی جا سکتی ہے کاروبار یا کسی بھی اور مقصد کیلئے نہیں، اور جائیداد خریدنے کیلئے ایسا اقامہ قابل قبول نہیں ہوگا جس کی مدت ختم ہو چکی ہو۔

درخواست دینے کا طریقہ:

ابشر اکاؤنٹ لاگ ان کریں، پھر مائی اکاؤنٹ پر جائیں ، سروس کا کلک کریں اور آخر میں جنرل سروس پر جا کر غیر منقولہ جائیداد پر کلک کریں۔اور درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اور اسکی ملکیتی دستاویزات اوت تصویر منسلک کرنا انتہائی ضروری ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.