جمائمہ کس مشکل میں پھنس گئیں جو پاکستانیوں سے مدد مانگ لی؟

image

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پاکستانی فالوورز سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ کوئی مجھے یہ بتائے کہ سروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی قوالی " اے اتھڑا عشق نہیں سونر دیندا" کا انگریزی ترجمہ کیا ہے۔اور اس قوالی کو میں انٹرنیٹ پر کیسے تلاش کروں؟

ان کے اس سوال پر ایک مبارز نامی پاکستانی انکی مدد کو فوراََ پہنچا اور انہیں ایک یو ٹیوب ویدیو کا لنگ شیئر کر دیا اور ساتھ میں کہا کہ میں ڈرائیونگ کر رہا ہوں تو ڈرائیونگ کے دوران آپکے ٹویٹ کا نوٹیفیکیشن ملا تو اب میں گاڑی پارک کر کے آپ کو لنک شیئر کر رہاہوں، امید ہے اس سے آپ کو بہت مدد ملے گی۔

صارف کے مدد کرنے پر جمائمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ واقعی بہت مدد گار ثابت ہوا ہے ، مشہور زمانہ قوالی کا انگریزی ترجمہ ملنے کے بعد جمائمہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ کی شادی سن 1995 میں ہوئی اور وہ سن 1995 سے سن 2004 تک لاہور میں ہی رہیں ، اس کے بعد انکی عمران خان سے طلاق ہو گئی اور وہ لندن واپس چلی گئیں ۔ یاد رہے کہ وہ شادی کے بعد پورے 9 سال لاہور میں رہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ کے 2 بیٹے بھی ہیں جن میں سے ایک کا نام قاسم اور ایک کا نام سلیمان ہے جو کہ والد ہ کیساتھ لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہیں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts