اتنا پڑھوں گی کہ خود کا گھر لے لوں گی، اپنے ماں باپ کو یہاں سے لے جاؤں گی ۔۔ سڑکوں پر رہنے والی اسما شیخ کی کہانی جان کر آپ کے بھی آنسو آجائیں گے

image

بھارتی شہر ممبئی کی سڑکوں پر رہنے والی 17 سالہ اسما شیخ کو ایک بہترین کالج میں داخلہ تو مل گیا لیکن کورونا کے باعث آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں انھیں اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اسما کی ہمت کو دیکھا جائے تو انہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود بھی اپنے اہلخانہ کی غربت کو مٹانے کے خواب چھوڑا نہیں ہے۔ وہ اپنے والدین کے خواب کو پورا کرنے کے لے کوشاں ہیں۔

17 سالہ بے گھر اسماہ شیخ نے ہمیشہ نئی زندگی شروع کرنے کا خواب دیکھا ہے۔

اسما نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گریجوئیشن تک تعلیم حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتنا پڑھیں گی کہ ایک دن خود کا گھر خرید لیں گی اور اپنے والدین کو یہاں سے دور لے جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے قبل انہیں ایک معیاری اسکول میں داخلہ دلوایا گیا تھا، کورونا آنے کے بعد اسکول بند ہوگئے اور اسما کلاس لینے سے محروم ہوگئیں۔ باہمت لڑکی اسما کو آن لائن کلاسز لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسما کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر پڑھنے میں انہیں پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ٹریفک کا شور انہیں تنگ کرتا ہے پھر پڑھنا بھی دن میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات کو وہ سکون کی نیند بھی نہیں لے سکتی کیونکہ وہ مستقل باہر ہی زندگی گزار رہی ہیں۔

مزید اسما شیخ نے اپنی دلخراش داستان کے بارے میں کیا بتایا جانئے اس ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts