ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے 12 اگست (جمعرات) کی رات کو شہابیوں کی بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شہابیوں کی بارش کو بآسانی انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابزاہرہ کا کہنا ہے کہ، 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے شہابیوں کی بارش کو سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، ان بارشوں کا مشاہدہ کرنے کا بہترین مقام وادی عسفان کا علاقہ وادی قمر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 سے شروع ہوگا جوکہ رات 12 بجے اپنے عروج پر ہوگا۔