انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ۔۔ وقار ذکاء نے ارشد ندیم کو پاکستان آتے ہی کتنے پیسے دیئے؟

image

مشہور وی جے اور کرپوٹو کرنسی کے بانی وقار ذکاء نے پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم کق گذشتہ رات وطن واپسی پر وعدے کے مطابق اعلان کردہ رقم دے دی۔ وقار ذکاء نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ:

'' اگر ارشد میڈل نہیں جیت پایا تو کیا ہوا یہی بڑی بات ہے کہ وہ اپنے دم اور اپنی محنت کے بل پر پاکستان کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرنے اولمپک کے عالمی مقابلے تک پہنچا۔ اس کی اگر حکومتی لیول پر کوئی مدد کی جاتی تو یقیناً وہ پاکستان کے لئے اولپمک میڈل لے کر آتا۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں ارشد کو 1 ملین روپے یعنی 10 لاکھ دوں گا۔ ''

وعدے کے مطابق ارشد کے وطن پہنچتے ہی وقار نے اس کا ایئر پورٹ پر استقبال بھی کیا اور رقم بھی دی۔ اس موقع پر ارشد کے گھر والوں اور مداحوں نے بھی اس کو ڈھیر سارے پھولوں کے ہار اور گلدستے بھی دیئے۔

اس موقع پر ارشد بہت خوشی سے وقار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب وہ اپنی قوم کے لئے مزید جوش و جزبے اور لگن کے ساتھ میڈل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.