بلاول اگر سیاستدان نہ ہوتا تو مانگے والا ہوتا ۔۔ عامر لیاقت نے کس مشہور شخصیت کے بارے میں کیا کہا؟ دیکھیں مزاحیہ ویڈیو

image

آج ہم یہاں پاکستانی ٹی وی انڈسٹری اور سیاست کی مشہور و معروف شخصیت عامر لیاقت کی زندگی کے بارے میں چند ایک دلچسپ حقائق آپ تک پہنچائیں گے جو آج تک آپ نہیں جانتے ہوں گے۔ آئیے جانتے ہیں:،

ہماری ویب کی جانب سے کیے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے میرے بہت چاہنے والے ملے مگر ایک چاہنے والا "جس نے مجھے کہا کہ کاش آپ میرے ابو ہوتے" اس نے مجھے بہت شرمندہ کیا کیونکہ اس وقت اسکی والدہ بھی اپنے بچے کیساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد تو میری زندگی ہی عذاب ہو گئی تھی، یاد رہے کہ یہ واقعہ بول ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کا ہے۔

ہماری ویب کے نمائندے راحیل گل نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپکو اگر ایک دن دے دیا جائے تو آپ پورے ملک میں کیا قانون لگائیں گے تو عامر لیاقت نے بہت دلچسپ جواب دیا کہ"اپنا منہ بند رکھیں" کیونکہ بلاول بھٹو زرداری ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹس اور کمنٹ کرنے لگے رہتے ہیں۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ جوانی میں لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کا بہت بڑا دیوانہ تھا، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی کہا کہ میں نے زندگی میں بہت جھوٹ بولے اور کئی تو عمران خان سے بھی کہے لیکن انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ میں نے جھوٹ کہا ہے، پر مسکراتے ہوئے کہا کہ بتاؤں گا نہیں کہ کیا جھوٹ بولا۔

اس کے علاوہ ان سے جب پو چھا گیا کہ یہ سیاستدان اگر سیاست میں نہ ہوتے تو کیا کرتے جس پر انہوں نے انتہائی دلچسپ جوابات دیے اور کہا کہ فردوس عاشق اعوان عورتوں کی پہلوان ہوتی، بلاول بھٹو بھکاری ہوتے،قائم علی شاہ پاگل ہوتے۔

ایک مزیدار سے سوال کا مزیدار ہی جواب دیا کہا کہ اگر میں سیاست چھوڑتا ہوں تو پھر میں لمبی لمبی چھوڑوں گا یا پھر بیرون ملک چلا جاؤں گا وہاں جا کر کھانا بیچوں گا کیونکہ میں شیف بہت اچھا ہوں اور مجھ سے اچھی نہاری کراچی میں کوئی نہیں بنا سکتا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts