پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر اور کتنے ممالک میں بغیر ویزا پاکستانی جاسکتے ہیں؟

image

یہ بات تو آپ کو معلوم ہوگی کے دنیا کے کسی بھی ممالک میں سفر کرنے کیلئے،آپ کے پاس اپنے ملک کا پاسپورٹ لازمی ہونا چاہیے۔ لیکن کیا آپ کو اس بات کی خبر ہے کہ ہر پاسپورٹ کی اپنی ایک طاقت ہوتی ہے۔ جس کے بنا پر اس ملک کا شہری کسی بھی ممالک میں بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں۔

ہینلے پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں جاپان پہلے نمبر پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ جاپانی شہری ہیں تو آپ کو دنیا کے 193 ممالک اور علاقوں میں آپ بغیر ویزہ جاسکتے ہیں۔ اس انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا نمبر دوسرا ہے۔ یعنی سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر روک ٹوک کے ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یورپین ممالک میں سے جرمنی چوتھے، اور آسٹریا نویں، ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔ جبکہ فرانس، آئرلینڈ، پرتگال، اور سوئیڈن گیارہویں سے لے کر پندرہویں نمبر پر ہیں۔

تاہم پاکستان کے پاسپورٹ کے قدر بتدریج زوال کا شکار ہوئی ہے۔ہینلے پاسپورٹس انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 113 پر آگیا ہے۔ جس کا مطلب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 33 ممالک میں بغیر ویزہ کے ان ممالک میں جاسکتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts