یہ نوجوان جان سے چلا جاتا اگر ۔۔ یہ پولیس والا کون ہے جس نے ایک شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

image

ہمیشہ ہی ہم بیشتر افراد کے منہ سے سنتے ہیں کہ پولیس والے عوام کے محافظ نہیں بلکہ لٹیرے ہیں ، لیکن کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ۔اس بات کا منہ بولتا ثبوت خیر پور ریلوے اسٹیشن پر جمیل احمد نامی پولیس اہلکار نے دیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ 8 محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

آج اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیرپور ریلوے اسٹیشن سے ایک ٹرین اپنی منزل کو نکل رہی ہے اور اس ٹرین کے اندر اور اوپر لوگوں کا خوب ہجوم تھا اور لوگ خوشی خوشی اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ ایسے میں ایک فرد م ٹرین سے گرا اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا جبکہ اس کی ٹانگیں ٹرین کے نیچے اور باقی کا دھڑ پلیٹ فارم پر تھا۔

یہ واقعہ دیکھتے ہی سامنے کھڑا پولیس اہلکار فوراََ اس کی جانب بھاگا اور اسے کھینچ کر نکالا لیا۔ہے جمیل احمد نامی یہ پولیس اہلکار ایس ایس پی آفس خیرپور میں تعینات ہے جو کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھا ۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کے چھت پر اور ٹرین کے اندر تمام لوگ کالے لباس میں ملبوث تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرین میں سوار تمام افراد شیعہ تھے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی روابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پولیس اہلکار کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہاہے کہ " یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدس سے ہمکنار ہوتا ہے"۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts