کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام کاروباری مراکز بند، تاجر پریشان

image

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری مراکز کو حکومت کی جانب سے ہر جمعے اور اتوار کے روز بند کر نے کی ہدایت دی گئی تھی، چونکہ اتوار اور جمعے کو سیف ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور ان دنوں میں مارکیٹیں چھوتی بڑی دکانیں سب بند کردی جاتی ہیں، محض ڈیری، فارمیسی اور پرچون کی کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہتی ہیں، البتہ کچھ ریسٹورنٹ بھی بند ہوتے ہیں، ویسے ہی لوک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار کا بے حد نقصان ہوا، لیکن پھر گذشتہ ہفتے یومِ آزادی کی وجہ سے بھی بازار بند ہوا، پھر اتوار کے دن اور پھر دو دن کے بعد عاشورہ کی دو دن کی چھٹیوں میں تمام تر کاروباری مراکز بند رہے، جس کی وجہ سے تاجر برادری نے حکومت سے پہلے ہی اپیل کی تھی کہ 11 محرم الحرام کو بازار کھولنے کی اجازت دی جائے، البتہ اس اپیل کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی وجہ سے سندھ حکومت نے صبح 6 سے رات 8 تک کے کاروباری اوقات اور ہفتے میں جمعے اور اتوار کو ’’سیف ڈیز‘‘ کے تحت کاروبار بند رکھنےکی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے، اس لئے آج بھی کاروبار بند رہے گا۔ البتہ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام ادارے کھل گئے ہیں۔ تاجروں نے اپیل میں یہ بھی کہا کہ ماہانہ اخراجات پورے کرنا دشوار ہیں۔ وہیں سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts