1 نہیں بلکہ یہ واقعہ 2 خواتین کے ساتھ پیش آیا ۔۔ اقرار الحسن کا مینار پاکستان واقعہ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب ! نئی ویڈیو سامنے آگئی

image

حالیہ دنون ہونے والے گریڑ اقبال پارک (مینار پاکستان) واقعہ کے بعد انٹرنیٹ پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں یومِ آزادی کے دن ایک خاتون اور اس کی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور ان کی فیملی کو مختلف لوگوں نے گھیرا ہوا ہے۔ اس دوران خاتون نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنڈے کی مدد سے ہجوم کو مار بھگایا۔ جبکہ وہاں پر موجود پولیس اہلکار نے ان کی مدد بھی کی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ہماری خواتین اب دن کی روشنی میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر لوگ عائشہ کے ساتھ بدسلوکی کی وجہ اس کے ٹک ٹکر ہونے پر بحث کررہےتھے۔ اور یہ کہے رہے تھے کہ یہ ایک پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ جبکہ نئی آنے والی ویڈیو میں وہ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ آئی ہوئی تھی۔ تب ایسا واقعہ پیش کیوں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستان کے خلاف سازش کو تب روکا جاسکے گا، جب ایسے لوگوں کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے عبد الستار ایدھی سے لے کر ملالہ یوسف زئی تک کو کیا کیا نہیں کہا۔ یہاں پر ظلم کو ظلم نہیں کہا جاتا۔

خیال رہے کہ اس ویڈیو سے قبل 14 اگست کو ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس میں عائشہ نامی خاتون کے ساتھ سیکڑوں افراد نے بدتمیزی کرتے رہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔ جس کے بعد 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts