ہم عزت دار لوگ ہیں ۔۔ ٹک ٹاکر عائشہ کی والدہ نے ان سے متعلق نئے انکشافات کر دیئے

image

14 اگست کو ہونے والے مینارِ پاکستان واقعے کی وائرل ٹک ٹاکر گرل عائشہ اکرام کی والدہ بھی منظرِ عام پر آگئیں ہیں، نجی ویب سائٹ نے جب ان کا انٹرویو کیا اور ان سے پوچھا تو انوہں نے عائشہ سے متعلق نئے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ:

'' جو میری بیٹی کے ساتھ ہوا وہ کسی کی بھی بیٹی کے ساتھ نہ ہو، ماں تو موت کے منہ میں ہی چلی گئی اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں تو مر ہی گئی ہوں. میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے، میر بیٹی مجرم نہیں ہے، وہ اچھی ہے نیک ہے، ہم خاندانی لوگ ہیں ۔ ہماری بہو بیٹیاں منہ گھر سے باہر نہیں نکالتیں.

وہ میری نہیں پورے ملک کی بیٹی ہے، میں حکومت سے انصاف چاہتی ہوں، عائشہ میرے پاس گھر آ رہی تھی، وہ جس راستے سے آرہی تھی وہ بند تھا اور وہ اقبال پارک کے دلدل میں پھنس گئی، گھر والوں کو معلوم ہے کہ وہ ٹک ٹاک بناتی تھی، ساری دنیا بناتی ہے، کبھی کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا، وہ صرف ہماری بیٹی نہیں بلکہ بیتا بھی ہے، ہمارا آسرا ہے،.

ہم عزت دار لوگ ہیں، ایسے ویسے لوگ نہیں ہیں، اور وہ جس لڑکے رینمبو کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہے وہ ہمارا رشتے دار ہے

عائشہ کا کیس لڑنے والے وکیل سردار اویس عباسی ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ: '' عائشہ یہ کیس لڑنا چاہتی ہے، اور ہم مستقل رابطے میں ہیں، یہ قوم کا المیہ ہے ، عائشہ کے پاس عزت کے سوا کچھ نہیں ہے، اب اس کا مستقبل کیا ہوگا یہ فیصلہ تو کورٹ اور خدا کے ہاتھ ہے، لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابلِ مذمت ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts