ابو میرا گفٹ کیوں نہیں لے کر آئے کیا یہ زیادہ بھاری تھا ۔۔ جنرل حمید گل نے اپنے اکلوتے بیٹے کی خواہش کیوں پوری نہیں کی تھی؟

image

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک کے بڑے بڑے لوگ اپنے بچوں کی ہر خواہش پوری کرتے ہیں چاہے پھر کوئی سیاستدان ہوں، فوجی ہوں یا پھر کوئی بڑا کاروباری مگر کچھ افراد پاکستان کی آن مان شان مانے جانے والے جنرل حمید گل جیسے بھی ہوتے ہیں، پاکستان فوج کا یہ وہ نام ہے جسے پوری دنیا جانتی ہے اور انکی فوج کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔آج ہم آپکو ان کی زندگی کا ایک ایسا قصہ سنائیں گے جس سے آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ ایک فوجی یا پھر ایک باپ اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کرتا ہے۔

ایک مرتبہ کی بات ہے کہ جنرل حمید گل امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہے تھے تو اپنے بچوں سے پوچھا کہ گھر واپسی پر آپ لوگوں کیلئے کیا کیا گفٹ لیکر آؤں جس پر دیگر بچوں نے کہا کہ ہمارے لیے فلاں فلاں گفٹ لیکر آنا، مگر انکے بیٹے نے کہا کہ میرے لیے "وی سی آر" لیکر آنا کیونکہ گھر میں ساری چیزیں ہیں اب یہ ایک نئی ایجاد ہے دیکھیں تو سہی آخر یہ چیز کیا ہے، اس وقت وی سی آر نیا نیا آیا تھا ۔ تو گھر سے جاتے وقت تو انہوں نے ہاں کر دی مگر واپسی پر لیکر نہ آئے۔

جس پر بچے نے پوچھا کہ ابو آپ سب گفٹ لیکر آ گئے مگر میرا "وی سی آر" کیوں نہیں لیکر آئے ؟ کیا یہ زیادہ بھاری تھا اور آپ اٹھا نہیں سکتے تھے؟، جس پر جنرل حمید گل نے تھوڑے سے غصے میں آکر کہا کہ "کیوں لاتا میں "وی سی آر" تا کہ تم انڈیا کی فلمیں دیکھتے"۔ یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ جنرل حمید گل کے 3 بچے تھے جن میں سے ایک کا نام عبدللہ حمید گل، بیٹی عظمیٰ گل اور ایک بیٹی اور ہے۔ ان کی پیدائش پنجاب کے علاقے سرگودھا میں 20 نومبر 1936 کو ہوئی ، اور بنیادی طور پر انکی فیملی ایک پشتون ہے اور انکا قبیلہ یوسفزئی ہے جو کہ سوات میں رہائش پزیر تھا۔

مگر کچھ عرصے بعد انکی فیملی پنجاب کے علاقے سرگودھامیں ہمیشہ کیلئے منتقل ہو گئی، انہوں نے بنیادی تعلیم سرگودھا میں اپنے ایک گاؤں کے ہی آبائی اسکول سے حاصل کی اور اعلی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی اور پھر آرمی میں شمولیت اختیار کر لی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts