زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کٹ گئیرز کا تحفہ

image

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کرکٹ گئیر ( کرکٹ کا مکمل سامان اور کٹس) فراہم کردی گئی ۔ ترکی ویمن کرکٹ ٹیم 2023ویمن ورلڈ ٹی 20کوالیفائر میں شریک ہوگی ۔

ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کرکٹ گئیر فراہم کرنے پر زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا اور کٹس میں تصاویر بھی جاری کیں

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مظبوط ہوں گے

زلمی فاونڈیشن اور ترکی ڈیولمپنٹ اسپورٹس برانچز کے درمیان 2018میں ایم او پر دستخط ہوئے تھے ۔پی ایس ایل فور میں ترکی کے دو کرکٹرز تجربے کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجود تھے

پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل اور ترکی میں پاکستان کے سفیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہے اور کھیلوں کے زریعے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.