مریم نواز کے کپڑے اور استعمال کئے گئے بیگ، جیولیر، جوتے سب ہی توجہ کا مرکز بنتے ہیں کیونکہ یہ بہت مہنگے اور نفیس ہوتے ہیں۔ رنگوں کے حساب سے اگر مریم نواز پر تجزیہ کیا جائے تو وہ ہمیشہ ہلکے رنگ اور باریک دیزائن کا انتخاب کرتی ہیں۔ صحیح معنوں میں مسز پرفیکٹ یا مسز میچنگ کا اصل خطاب مریم نواز کو دے دیا جائے تو کوئی دو رائے نہیں کیونکہ ان کی استعمال شدہ چیزوں میں نفاست سب سے زیادہ واضح ہے۔
لیکن آج ہماری ویب میں آپ کو ایک ایسے کُرتے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو مریم نواز کے شاید سب سے سستے ترین پہنے گئے کرتے میں سے ایک ہے اور یہ کسی بھارتی یا غیر ممالک کے ڈیزائنر نہیں بلکہ پاکستانی برانڈ کھادی کا ہے۔
مریم کا یہ گلابی کرتا کھادی کا ہے جس کا نمبر EETE21101T ہے لیکن اس وقت یہ ان کی آؤٹ لٹس پر آؤٹ آف اسٹور ہے۔ اس کُرتے کی قیمت 2,490 روپے ہے۔ اور یہی کُرتا پاکستانی اداکارہ کُبرہ خان نے بھی زیب تن کیا ہے اور کھادی کی ماڈل شوٹ میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔