چوہے نے مجھے سو تے ہوئے کاٹا ۔۔ پاکستان کے وہ 4 مشہور سیاستدان کون سے ہیں جنہیں چوہوں نے کاٹ کر زخمی کیا؟

image

لفظ سیاستدان سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں یہ بات آتی ہے کہ یہ تو شاہانہ زندگی گزارتے ہیں تو انہیں کیسے غریبوں والے مسئلے مسائل پیش آسکتے ہیں لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے کیونکہ آج ہم پاکستان کے ان سیاستدانوں کی بات کریں گے جنہیں چوہوں نے کاٹ لیا اور وہ بھی اس جگہ پر جہاں یہ آرام فرماتے ہیں، یاد رہے یہ جگہ انہیں سرکار کی طرف سے دی جا تی ہے۔

شاہدہ رحمانی:

شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹا، پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کو چوہے نے انکو اس وقت کاٹا جب وہ پارلیمنٹ لاجز میں اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک سے چوہے نے کاٹ لیا جس پر انہوں نے فوراََ سے چوہے کے کاٹنے سے بیچنے کا انجکشن لگوا لیا۔

مزید یہ کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں صاف صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تا کہ کسی کے ساتھ ایسا حادثہ نہ ہو۔

مسرت رفیق:

ہمیشہ ہی سیاستدان پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کے آزادانہ گھومنے سے تنگ ہوتے ہیں مگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے چوہوں کی زاتی دشمنی ہو کیونکہ سن 2016 میں بھی مسرت رفیق نامی خاتون رہنما کو چوہے نے کاٹ لیا تھا اور انہیں تو چوہے نے اتنا شدید کاٹا کہ انہیں 3 ماہ تک چوہے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی پڑی۔اس بات کا انکشاف بھی انہوں نے خود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران کیا تھا۔ ,/p>

عالیہ کامران:

جمعیت علماء اسلام (ف) کی خاتون رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں بہت بڑے بڑے سائز کے چوہے موجود ہیں جو کہ اب تک کئی بچوں کو کاٹ چکے ہیں، یاد رہے کہ جو بھی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوتا ہے اسے مستقل رہائش کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی اجازت ملتی ہے اور انہیں ایک کمرہ بھی الاٹ کیا جاتا ہے۔

جہاں کئی مرتبہ ان قومی اسمبلی کے ارکان کے بچے بھی آتے ہیں ، تو انہیں یہ دیکھا گیا ہے کہ چوہوں نے کاٹا ہے۔

کرن حیدر:

یہاں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی کے ساتھ بھی کچھ اس ہی قسم کا واقعہ پیش آیا لیکن یہ خوش قسمت رہیں چوہوں نے انہیں نہیں کاٹا بلکہ انکے خشک میوہ جات جو انہوں نے اپنے کھانے کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رکھے ہوئے تھے وہ چوہے کھا گئے، ان خشک میوہ جات میں پستے اور کاجو شامل تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts