جس رنگ کے کپڑے پہنتی ہوں، وہی رنگ بالوں میں کرلیتی ہوں ۔۔ مشہور سیاستدان خواتین اور ان کے منفرد فیشن جو سب کو حیران کر دیتے ہیں

image

سیاستدان خواتین کے ناز نخرے، ان کی ادائیں، ان کے کپڑے، ان کے پہنے گئے چشمے اور استعمال کیئے گئے بیگ خوب توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد حضرات سب ہی سیاستدانوں کے انداز کو فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج ہماری ویب میں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کچھ مشہور سیاستدانوں کے منفرد فیشن جو سب کو حیران کرتے ہیں۔

٭ شیری مزاری:

شیری مزاری کا نام تو ہمیشہ سے ہی فیشن کی دنیا میں بڑا ان رہا ہے کیونکہ یہ جس رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں، اسی رنگ کے بالوں میں ہیئر ڈائی کروالیتی ہیں۔ روزانہ اسمبلی کے اجلاس میں شیری مزاری دور سے اپنے بالوں کی وجہ ست چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

٭ مریم نواز:

مریم نواز بظاہر خود بھی ایک خؤبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، ان کی اتنی عمر ہے کہ نانی بھی ہیں، البتہ یہ کہیں سے نانی نہیں لگتی ہیں اور خوب سلیقہ پسند ہلکے رنگ کے بڑھیا کپڑے بھی ان کی پہچان ہیں۔ البتہ یہ صرف مہنگے ہی نہیں سستے کپڑے بھی پہنتی ہیں۔

٭ شیری رحمٰن:

شیری رحمٰن اپنے پینٹ کوٹس کی وجہ سے خواتین میں بھی مقبول ہیں اور مرد حضرات کے لئے باس لیڈی کی آئیڈیل شخصیت بھی ہیں۔ ان کے ہونٹوں پر لگی ہوئی کلیجی رنگ کی لپ سٹک ان پر خوب جچتی ہے۔

٭ فردوس عاشق اعوان/یاسمین راشد:

فردوس عاشق اعوان اور یاسمین راشد اس قدر اعلیٰ کوالٹی کے پاکستانی کپڑے پہنتی ہیں کہ لوگ ان کے پرنٹس مارکیٹس میں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر تھک جاتے ہیں، البتہ ان کے ڈیزائنر کون ہیں یہ کسی کو پتہ نہ چل سکا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts