پیدا سعودی عرب میں ہوئے، اس لئے عربی انداز سے ہی شادی کریں گے ۔۔ پاکستان میں ہونے والی ایسی شاہانہ شادی جو سعودی عرب کی شادیوں جیسی تھی

image

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے رہائشی ثاقب کی شادی کچھ منفرد انداز سے ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی بھی ملی۔ ان کے 10 بھائی بہن ہیں اور یہ سب سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور انہوں نے وہیں سے تعلیم حاصل کی، ان کے والد نے 25 سے زائد حج اور ہزاروں عمرے ادا کیئے تھے۔

ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں سے پڑھا لکھا لیکن اب یہاں پاکستان میں آگئے ہیں، اس لئے میں نے سوچا کیوں نہ شادی بھی کچھ منفرد انداز سے کریں تو سعودی عرب کی تھیم پر شادی کرنا مناسب سمجھا۔ میرے سارے دوست بھی وہیں سے اپنا اپنا ٹکٹ کروا کر آئے ہیں۔ ان کو اردو نہیں آتی۔

دلہن عروسی لباس میں پاکستانی انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں، البتہ دولہا اور دیگر تمام لوگ عربی توپ، جھگے اور منترہ پہنتے ہوئے ہیں۔ ان کی شادی پاکستان کی منفرد ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔ شادی میں کھانے بھی عربی تھے۔

بیٹے کو باپ نے ہنی مون پر حج کے 2 ٹکٹ تحفے میں دیئے ہیں ۔ ان کی شادی پر لاکھوں کا خرچہ کیا، شادی میں شریک مہمانوں نے بھی اپنے طور سے عربی لباس ذیبِ تن کئے تھے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts