یہ ورلڈکپ کی تیاری سیلون میں کر رہے ہیں ۔۔ کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فیشل کرواتے ہوئے تصویر وائرل

image

کوئی بھی میچ ہو اس کیلئے ہر ٹیم کا کھلاڑی اچھے سے تیاری کرتا ہے اور اگر بات ہو بڑے مقابلے کی تو پھر تو سر دہڑ کی بازی لگا دینا تو بنتا ہے۔رواں برس اگلے مہینے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہے جس کیلئے ہر ٹیم اپنے کھیل کو اچھا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں ہمارے مایاناز کھلاڑی بابر اعظم سیلون میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عوام انہیں کہاں بھارتی بیٹنگ لائن کی جان مانے جانے والے کھلاری ویرات کویلی سے ملاتے ہیں لیکن وہ اپنی بیٹنگ کو اچھا بنانے کیلئے کتنی محنت کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے لیکن یہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہی سیلون میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے جدید مشین کی مدد سے چہرے پر ست داغ ختم کروا رہے ہیں۔

انکی یہ تصویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے جس پر کرکٹ کے مداح طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے یہ لکھا کہ " صرف سوچیں کہ جو بھی یہ کروا رہے ہیں وہ غلط ہو جائے اور یہ اندھے ہو جائیں"۔

ایک صارف نے یہ لکھا کہ "جب انکی کہ کپتانی اور کھیل میں کوئی خرابی نہیں تو انکا مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے۔ٹھیک ہے اگر وہ اپنی جلد کا علاج کروا رہے ہیں"۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے تو یہ کہہ دیا کہ " جب ڈاکٹر ایسی ہوں تو کیوں کوئی بیمار نہ ہو"


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.