پہلے میرے پاس نوکری نہیں تھی اور پیسے بھی ختم ہوگئے تھے لیکن پھر ۔۔ جانیے مصطفیٰ کمال کی زندگی کے ایسے سفر کے بارے میں جس سے وہ مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ لکھ پتی بھی بن گئے

image

پاک سر زمین پارٹی کے بانی مصطفیٰ کمال کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ مصطفیٰ کمال کی شہر کراچی کے لیے خدمات کو آج بھی سراہا جاتا ہے اور عوام الناس انہیں ایک بار پھر شہر کراچی کے لیے بطور ٹاؤن ناظم دیکھنا چاہتی ہے۔

سینئیر سیاستدان مصطفیٰ کمال اپنی پارٹی چلانے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتے ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں مصطفیٰ کمال پہلے اتنا مشہور نہیں تھے لیکن پارٹی عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا، اس سے قبل وہ بھی عام لوگوں کی طرح زندگی کا گزر بسر کرتے تھے۔ وہ متعدد انٹرویو میں خود بتا چکے ہیں کہ وہ الطاف حسین سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔ پارٹی نے ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے عہدے پر فائز کیا۔

بعد ازاں ان کی زندگی میں کئی مشکلات پیش آئیں اور وہ پارٹی سے استعفیٰ دے کر امریکہ چلے گئے تھے۔

حال ہی میں مصطفیٰ کمال ایک پروگرام میں نظر آئے جس میں انہوں نے اپنے گزرے ہوئے ماضی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے بتایاکہ میں پارٹی چھوڑ کر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ امریکہ چلا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٢ ماہ میں امریکہ میں اپنے دوست کر گھےر رہا جو کہ میرے بہت عزیز دوست ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس وہاں نوکری تھی نہیں اور جو پیسے تھے وہ بھی ختم ہورہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹی چھوڑنے کے بعد لوگوں سے ملنا چھوڑ دیا تھا۔ میرے دوست بھی مجھے ڈھونڈ رہے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ میرے پاس دبئی کا اقامہ تھا تو میں وہاں نوکری کی تلاش میں آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض صاحب کو معلوم ہوا کہ میں دبئی میں ہوں اور نوکری کی ضرورت ہے تو پھر انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ معروف سیاستدان مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پھر مجھے ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن میں نوکری دے دی اور میں صبح 9 سے 5 بحریہ ٹاؤن میں نوکری کرتا تھا۔

مزید مصطفیٰ کمال نے انٹرویو میں کی کہا دیکھیے اس ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts