ٹک ٹاکر بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ’واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی‘

image

راولپنڈی میں 16 سال کی بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم نہ کرنے پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بدھ کو سامنے آنے والی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں منگل کو پیش آیا تھا۔

ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا تاہم ایسا نہ کرنے پر اس نے بیٹی پر فائرنگ کردی اور موقعے سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’مہک شہزادی کے اہلِ خانہ نے ابتدائی طور پر اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔‘

’تاہم شک ہونے پر تحقیقات شروع کیں تو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ یہ خودکشی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ قتل کی واردات ہے۔‘

’مقتولہ کے پیٹ پر گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ گھر کے اندر سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔‘

پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا اور اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔‘

اس مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’ملزم اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل اور فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts