اللہ کا شکر ٹھیک ہوں، کئی سال زندہ رہوں تو لوگوں کے دل جلا سکوں گا ۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال کی خبروں پر ویڈیو پیغام جاری

image

گزشتہ روز ایٹم بم بنانے کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر اچانک پوسٹ ہونے لگیں جس کے بعد اب خود ڈاکٹر قدیر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہےکہ کچھ احسان فراموش لوگ ان کے بارے میں منفی اور بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ آپ سب میرے متعلق قیاس آرائیاں سن کر کافی پریشان ہوں گے، مجھے صبح بہت سے لوگوں کی فون کالز موصول ہو رہی تھیں، کچھ احسان فراموش لوگ میرےبارے میں جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ میری بیماری اور میری وفات سے متعلق بھی خبریں لگا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کےدل جلاسکوں۔

ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو اہلخانہ کی طرف آپ سب کو معلوم ہو جاتا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts