قبرستان میں انسانی ڈھانچے کے ساتھ کھیلتی خاتون ۔۔ آخر یہ عورت کون ہے؟ منظر دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے

image

پرانے قبرستان میں اکیلے جانے میں ہر کسی کو خوف محسوس ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کبھی ایسا سوچ سکتے ہیں کہ آپ کسی پرانے قبرستان جائیں اور وہاں آپ کو کوئی خاتون انسانی ڈھانچے کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آئے، تو سوچئے آپ کا کیا حال ہوگا۔

ایک خبر کے مطابق ایسا ہی ایک خوفناک منظر برطانوی شہریوں کے ساتھ پیش آیا، جب انہوں نے 50 برس پرانے غیر فعال قبرستان میں انسانی ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک خاتون کو دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ہُل میں پیش آیا۔ جہاں 50 برس پرانے قبرستان میں نن کی طرح نظر آنے والی خاتون کو انسانی ڈھانچے کہ ساتھ پرسکون انداز میں کھیلتے اور ناچتے ہوئے دیکھا گیا۔ جہاں وہ خاتون کافی خوش دکھائی دے رہی تھی۔

اس کے علاوہ اس واقعہ کی دو تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جن میں سے ایک میں خاتون کو انسانی ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری تصویر میں خاتون، کتے کے ڈھانچے کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔

جبکہ اس واقعہ کو دیکھنے والے کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ خاتون کسی ڈرامہ یا کسی آرٹ پروجیکٹ کا حصہ لگ رہی ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ اصل کہانی کیا تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.