اچھے لوگ اب بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جو اپنی ایمانداری کی وجہ سے لوگوں سے اپنے لیے محبت سمیٹ لیتے ہیں اور اپنے کاموں سے ان کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔
بلاشبہ ایسے لوگ ہی اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے میں کامیاب ہوں گے۔
آج ہم ایسے شخص کی مختصر کہانی آپ سب کو بتانے جارہے ہیں جس نے اپنی ایمانداری کے ذریعے مثال قائم کر دی۔
اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے کریم ڈرائیور جس نے دیانتدار کے ساتھ ٹیکسی میں موجود مسافر کو روپوں سے بھرا بیگ واپس کر دیا جو وہ بھول گیا تھا۔
صبح کے اوقات میں کریم ٹیکسی کے کیپٹن کے 40 سالہ عدنان اصغر نے اپنی گاڑی میں بیگ دیکھا، انہوں نے فوری طور پر کریم آفس کو اس کے بارے میں بتایا۔
عدنان نےایک انٹرویو میں بتایاانہوں نے آخری سواری بحریہ ٹاؤن سے اٹھائی تھی اور وہ مسافر اپنا پیسوں سے بھرا بیگ گاڑی میں ہی بھول گیا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق مسافر گاڑی میں ایک لاکھ روپے کیش سے بھرا بیگ ٹیکسی میں چھوڑ کر اتر گیا تھا۔
کریم ملازم شہر یار جنید کی فیس بک پروفائل پر بیان کے بعد عدنان کی ایمانداری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا صارفین نے عدنان کے اس کام کو بھرپور سراہا۔ کریم کیپٹن عدنان اب تک تقریباً 12000 سواری بٹھا چکے ہیں اورگزشتہ پانچ سالوں میں کریم کے لیے بہترین 4.8 شرح ریٹ حاصل کر چکے ہیں۔
عدنان اصغر شادی شدہ آدمی ہیں جن کے دو بچے ہیں۔