ان کی ایک نہیں 5 بیٹیاں ہیں ۔۔ بیٹیوں کی عزت کرنا کوئی آفریدی سے سیکھے ! نئی تصویریں دیکھ کر لوگ لالہ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے

image

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن سے وہ بے حد پیار کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی ہر بیٹی کو خصوصی وقت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ کرکٹ وغیرہ بھی کھیلتے ہیں۔

عجوہ کی سالگرہ

حال ہی میں ان کی تیسرے نمبر کی صاحبزادی عجوہ آفریدی کی سالگرہ تھی جسے شاہد آفریدی نے خوبصورت انداز میں سلیبریٹ کیا اور ایک پیارا سا کیک بھی کاٹا جس پر تتلی بنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر شاہد نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی اور ساتھ یہ پیغام لکھا کہ “ عجوہ کو سالگرہ مبارک ہو۔ میری تیسری بیٹی جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ آج میں بہت خوشی سے گھر آیا تاکہ تمھاری زندگی کے اس خاص دن پر تمھارے ساتھ وقت گزار سکوں۔ میں اللہ سے تمھاری ہر خوشی کے لئے دعاگو ہوں۔ بابا کی طرف سے بہت سارا پیار۔

بیٹیوں کی عزت کرنا لالہ سے سیکھیں

یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے عجوہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ایک صارف نے تو یہ بھی لکھا کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ بیٹیوں کی عزت کرنا شاہد آفریدی سے سیکھیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.