پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ، وجوہات کیا سامنے آئیں؟

image

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے قبل اچانک سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر کی گئی۔ جبکہ ابتدا میں یہ خبر سامنے آئی کہ پہلے ون ڈے میچ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا جارہا ہے۔ تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی سیریز کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلا ون ڈے میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.