سندھ حکومت کراچی سے گیس اور بجلی کے بلوں میں سے کتنا ٹیکس وصول کرے گی؟

image

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے کراچی کے شہریوں پر حکومت سندھ کی جانب سے نیا ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق سے بجلی کے بلوں کے بعد اب گیس کے بلوں پر بھی ٹیکس وصول کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی صدارت میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سوئی گیس کے بلوں کے ذریعے گھروں کے باہر موجود کچرا اٹھانے کیلئے ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ کراچی میں فلیٹس، گھروں اور صنعتوں سے کچرا اکٹھا کیا جائے گا جن میں رہائشی علاقوں سے 100 سے 300 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس اقدام سے سندھ حکومت کو 5 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی۔

اس کے علاوہ چند دن قبل سندھ حکومت نے وفاق سے بجلی کے بلوں کے ذریعے کراچی میونسل کارپوریشن کیلئے ٹیکس وصول کرنے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ وفاق نے کے الیکٹرک کے بلوں میں کنزرونسی ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کی تھی۔

سندھ حکومت کے اس فیصلے پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاق کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی اجازت نہیں دے گا۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کراچی کے عوام سے ٹیکس وصولی اضافی بوجھ ہوگا، اس کے حق میں نہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.