کنگ خان کے بیٹے، آریان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کیا نئے انکشاف کردئیے؟

image

بالی ووڈ کے کنگ اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی کے ساحل کے قریب ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیاء کا استعمال اور لے کر جانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے جب آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ ان کے پاس نشہ آور اشیاء موجود ہیں؟ اس پر ارباز مرچنٹ نے ان کے پاس چرس موجود ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

جبکہ برآمد ہونے والی اشیاء میں سیاہ رنگ کا ایک مادے کی تصدیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ چرس ہے۔ جس کا وزن 6 گرام ہے۔ تاہم دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے بتایا تھا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب دوارن تفتیش آریان خان نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چرس کا استعمال کرتے ہیں اور کروز شپ میں ہونے والی پارٹی میں وہ ارباز مرچنٹ کے ساتھ منشیات کے استعمال کرنے کے اس منصوبے میں شامل تھے۔

تاہم ایک خبر کے مطابق آریان خان 4 سالوں سے منشیات کا استعمال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے نجی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے پر، آریان خان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.