پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی گئی۔۔ جانیے اب کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

image

سینئر سیاستدان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے تفصیلی گفتگو کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات کے حوالے سے میڈیا کا اگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات ٹھیک ہیں، البتہ میں سرکاری بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

کورونا کے جعلی سرٹیفکیٹ کے بارے میں کیے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اقدامات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو جعلی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، تاکہ جلد گرفتاری کی جاسکے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کرکے 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ دو پاسپورٹ رکھنے والے افراد 30 اکتوبر تک ایک پاسپورٹ سے دستبردار ہوجائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.