آئی سی سی ٹی ورلڈکپ کا شائقین کو بیتابی سے انتظار ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ پنڈت کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں شامل بابر اغظم اور محمد رضوان کی جوڑی مخالف ٹیمز کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔
جبکہ پاک بھارت میچ کیلئے پاکستانی شائقین کی نظریں بابر اور رضوان پر ٹیکی ہوئی ہیں۔ البتہ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو بھارتی ٹیم کیلئے بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ اوپننگ جوڑی کے طور پر 521 دنز بنائے ہیں۔
تاہم شائقین کو 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا بیتابی سے انتظار ہے۔