چترال میں نئے شادی شدہ دُلہن دولہا سے روٹیاں کیوں بنوائی جاتی ہیں؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

شادی کی مختلف رسومات تو ہم سب دیکھتے ہی ہیں، لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک رسم بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کے بعد جب دلہن گھر جاتی ہے توو اس کو روٹیاں بنانے کو کہا جاتا ہے مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں دولہا بھی اس کا برابر کا ساتھ دیتا ہے اور دونوں مل کر روٹیاں بناتے ہیں۔

مزے کی رسم ہے نا؟ آپ بھی اپنی شادی میں آزما کر دیکھیئے، گھر والوں کو بھی خوب مزہ آئے گا۔

لیکن یہ رسم کہاں ہوتی ہے؟

خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال کی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن گول گول پیڑے بنا رہی ہے، روٹی بیل کر توے پر ڈال رہی ہے اور دولہا میاں روٹیوں کو سیک رہے ہیں جس سے گھر والے خوب لُطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شادی کے فوری بعد تو دلہن کام نہیں کرتی؟

یہ ہمارے ہاں ایک عام رواج ہے جو اکثر گھرانوں میں دیکھا جاتا ہے کہ نئی نویلی دلہن سے فوری گھر کے کام کاج نہیں کروائے جاتے لیکن چترالیوں میں ایسی کوئی رسم نہیں ہے، وہاں باقاعدہ شوہر بیوی کے ساتھ مل کر رہے اور ہر طرح مدد کرے یہ ان کا ایک عام اصول ہے، لہٰذا شادی کے بعد ہی سے وہاں ایسا کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.