ہاتھ نہیں پھیلاتا محنت کر کے کماتا ہوں ۔۔ جانیئے یہ چھوٹا سا بچہ معذور باپ اور 3 بہنوں کا سہارا کیسے بنا؟

image

کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا محنت کر کے کماتا ہوں، یہ الفاظ ہیں سڑک کنارے محنت کر کے گھر چلانے والے اس چھوٹے سے بچے کے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا معصوم بچہ پڑھنے لکھنے کی عمر میں گھر چلا رہا ہے اور سڑک کنارے لوگوں کے جوتے پالش کر کے اپنی محنت کی کمائی سے اپنے معذور باپ اور ماں سمیت 3 بہنوں کا سہارا بنا ہوا ہے۔

نہ خود کھاتا ہے نہ ہی کسی کے ہاتھ پھیلاتا ہے، مگر یہ بچہ محنت سے کماتا ہے، بہادر بچے کا کہنا ہے کہ ''میں محنت کر کے حلال کھاتا ہوں اور گھر والوں کو کھلاتا ہے مگر نہ ہی حرام کھاتا ہوں اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہوں''۔

چھوٹی سی عمر میں اتنی لگن اور محنت سے کمانے والے یہ معصوم بچہ اپنی مثال آپ ہے، لیکن اگر ہماری قوم کا ہر بچہ پڑھ لکھ کر محنت کرے تو ملک کی ترقی یقینی ہے البتہ معاشی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر ہزاروں بچے یا تو بھیک مانگتے یا پھر کم عمری میں کمانے کے لئے محنت کرتے نظر آتے ہیں۔

اس بچے کی ویڈیو کو ایک شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا اور اب تک اس ویڈیو کو 12 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اس پر تبصرے بھی کئے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.