موقع موقع لیکن آج ہوگیا دھوکہ ۔۔ پاکستان سے بھارت کو بری طرح شکست ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

image

بھارتی سورماؤں کو آج معلوم ہو ہی گیا کہ پاکستانی وہ ٹیم ہے کہ جس کوکبھی بھی ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔

بھارت میں ایک اشتہار گزشتہ دنوں سے مقبول ہورہا تھا جس کے ذریعے پاکستان کو وہ یہ یاد دلاتے تھے کہ آب 'آئے گا ایک اور موقع' لیکن اس بار پاکستانی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے اس اشتہار کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔

موقع موقع کہنے والوں کے ساتھ ہوگیا دھوکہ۔ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور پاکستانی صارفین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پاکستان کی فتح کو خوب انجوائے کر رہے ہیں جس کا ان کو کائی سالوں سے انتظار تھا۔

آئیے دیکھتے ہیں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کونسی دلچسپ میمز وائرل ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار بھی پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بھارت کی شکست کے بعد اکشے کمار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کی جس میں اکشے کمار ایک تصویر میں خوش دکھائی دے رہیں اور میچ کے بعد نتائج کے حوالے سے ان کی روتے ہوئے تصویر دکھائی گئی ہے۔

بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی شائقیین اسٹیڈیم سے روانہ ہوتے ہوئے اور ان پر پاکستانی شائقین شور مچاتے ہوئے۔ ویڈیو وائرل

ایک اور ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی شائقین گھر جاتے بھارتی شائقین کی طرف دیکھ کر گانا کا رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.