اکشے کمار پہلے جیت کے نعرے لگا رہے تھے، مگر میچ ہارنے سے پہلے ہی بھاگ گئے ۔۔ فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

image

پاک بھارت میچ سے متعلق جہاں مختلف میمز وائرل ہورہی ہیں اور ساھ ہی اکشے کمار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، وہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی کو دیا ہوا بیان بھی بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ میچ کے آخری مراحل کا تذکرہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ:'' بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے پہلے تو میچ میں بھارت کی جیت کے نعرے لگا رہے تھے اور آل از ویل کی باتیں کر رہے تھے مگر جوں ہی میچ کا پاسا شاہینوں نے پلٹا اور بھارت کی جیت ناممکن نظر آئی کئی بھارتی شائقین سٹیڈیم سے نکل کر بھاگتے نظر آئے جس پر پاکستانیوں نے کہا ابھی وقت نہیں ہوا مگر میچ کی دلچسپ صورتحال اس وقت مذید دلچسپ ہوگئی جبکہ زور زور سے بھارت کی جیت کے نعرے لگانے والے اکشے کمار اور وویک اوبرائے منہ چھپاتے میچ ختم ہونے سے قبل سٹیڈیم سے بھاگتے نظر آئے۔ ''

فواد چوہدری مذید کہتے ہیں کہ: '' میچ کی شروعات سے لے کر اختتام تک ہر اوور اس قدر تاریخی حیثیت رکھتا ہے کہ جب تک کرکٹ قرلڈ کپ کی بات ہوگی بھارتیوں کو اپنی شکست خون کے انسو رلائے گی، جس کی وجہ میچ میں اچھی کارکردگی نہیں بلکہ بھارتیوں کو یوں شکست کو دور سے دیکھ کر بھاگنا ہوگا۔ لیکن میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اتنے سال بعد جیت پاکستان کے حصے آئی ہے یہ قبول کرنا ہوگا۔ پھر میچ کے بعد ویرات اور بابر کی گفتگو بھی قابلِ ستائش ہے۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.