پاک بھارت میچ کے دوران کپتان ویرات نے 2 کیپ کیوں پہنی تھیں؟ وجہ سامنے آگئی

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سر پر دو کیپ پہنے نظر آئے جس پر کافی لوگوں کو تجسس ہوا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بروز اتوار پاکستانی ٹیم کی جانب سے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی گئی۔

پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 2 کیپس پہن رکھی تھیں اور بہت سے لوگوں کو اس حوالے سے معلوم نہیں ہوگا لیکن اس کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

دراصل کووڈ کے پیش نظر جس طرح دیگر چیزوں میں اصول تبدیل کیے گئے ویسے ہی کرکٹ میں بھی اب کھلاڑیوں کے لیے نیا اصول بنایا گیا ہے جس کے تحت باؤلر امپائر کو اپنی کیپ یا رومال نہیں دے سکتا۔

میچ کے دوران باؤلر اپنی کیپ کپتان یا پھر کسی دوسرے فیلڈر کو تھما دیتا ہے اور وہ اسے سر پر پہن لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی نے دو کیپ پہن رکھی تھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.