پہلے موقع موقع، اب ٹھوکا ٹھوکا ۔۔ جانیے بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کس طرح ہرایا

image

بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلا شکار بنی، جو پاکستان سے یہ کہہ کر بھا گ گئی تھی کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں۔ لیکن شاید نیوزی لینڈ کے اس طرح بھاگنے کی وجہ آج سامنے آئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستانی ٹیم نے باآسانی پورا کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفامنس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ٹیم جیتنے کی لگن تھی۔۔
اگرچہ بابر اعظم اور محمد رضوان آج آؤٹ ہو گئے، لیکن ان کے بعد فخر زمان آئے اور پھر محمد حفیظ یہ دونوں 11،11 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شعیب مل 26 رنز کی بنا سکے جبکہ عماد وسیم نے بھی 10 رنز بنائے۔ آخری میں آصف کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہر کیا گیا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے جو کہ پاکستان سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے لیکن یہی بلے باز کریز پر رنز لینے میں ناکام رہے۔
آخری میں محمد رضوان کی جانب سے ایک چھکہ مارا گیا اور پھر چھکے کے بعد ایک چوکہ مارا گیا جو کہ نیوزی لینڈ کی شکست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ اس طرح غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ٹیلنٹ کو کبھی ہرایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بہانے بنا کر اسے روکا جا سکتا ہے۔
شاید نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے انجام سے واقف تھی، جب ہی آج ٹیم کی باڈی لینگوج بھی کچھ اچھی نہیں تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم پُر جوش اور حوصلہ سے بھرپور تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.