آپ کو معافی مانگنی چاہئے۔۔۔ شعیب اختر سے بدتمیزی کے بعد کون سی معروف شخصیات ان کے حق میں بول پڑیں؟

image

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت دیگر شخصیات بھی راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے حق میں بول پڑی۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو کرکٹر شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی شوز میں جھگڑے ہوتے ہیں، لیکن کوئی میزبان اپنے مہمان کو یون لائیو شو سے جانے کا نہیں کہتا ہے، اور یہ کسی مہمان سے گفتگو کرنے کا طریقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کے جو ہوا سو ہوا، مگر اب شو کے اینکر کو شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے۔

اس کے علاوہ مشہور ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان کی جانب سے قومی ہیرو کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر نعمان کو فوراً مستعفی ہو جانا چاہیے۔

سابق پاکستانی کرکٹر سكندر بخت نے کہا کہ قومی ہیرو سے اس طرح بدتمیز برداشت نہیں کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فؤاد چوہدری کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نعمان کو شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب سرکاری ٹی وی شو میں اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے شو کے مہمان شعیب اختر کو لائیو شو کے دوران جانے کا کہا تھا۔

جس کے بعد میزبان کی جانب سے معافی نہ مانگنے پر راولپنڈی ایکسپریس لائیو شو سے چلے گئے تھے۔

بعد ازاں شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.