شعیب اختر یہ وہ نام ہے جس کا نام سن کر بڑے بڑے بلے باز کانپ جاتے تھے مگر پاکستان وہ ملک ہے جہاں کچھ لوگ اپنے ہی ستاروں کو بے عزت کرتے ہیں تو بلکل کل ایسا ہی ہوا جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد سرکاری ٹی وی چینل یعنی پی ٹی وی اسپورٹس پر جب شعیب اختر اپنا تجزیہ دے رہے تھے تو انہیں اینکر نے کہا آپ میرے شو سے چلے جائیں۔
اب قومی ہیرو کی بے عزتی پر پوری قوم ہی غصے میں ہے مزید یہ کہ اب پاکستان کے ایک اور سرکاری ٹی وی چینل پبلک ٹی وی کے اسپورٹس اینکر نے نعمان نیاز نامی اس اینکر کو کھری کھری سناتے ہوئے یہ کہا ہے کہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ کھیل ہوتا کیا ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے باؤلرز جن میں بریٹ لی اور شیون ٹیٹ اپنے کمروں میں شعیب اختر کی تصاویر لگاتے ہیں ان سے سیکھتے ہیں یہی نہیں بلکہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے پوری دنیا میں 162 کلو میٹر کی رفتار سے گیند کر کے تہلکا مچا دیا تھا۔
تو اگر آپ اپنے آپ کو اتنا بڑا کھلاڑی سمجھتے ہیں تو مجھے صرف 35 کلو میٹر کی رفتار سے گیند کروا کے دیکھائیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ وہ بھی نہیں کر سکتے جس کی وجہ یہ ہے کہ اپ کو تو معلوم ہی نہیں اسپورٹس جرنلزم آخر ہوتی کیا ہے؟
اس کے علاوہ انہیں انکا ماضی بھی یاد دلایا کہ آپ نے تو ایک تقریب میں میاں نواز شریف کو ہی اتنا بڑا کھلاڑی بتا دیا تھا کہ انہوں نے تقریب میں خود ہی کہہ دیا کہ میں کوئی بڑا کھلاڑی نہیں ہوں اور آج جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو فواد چوہدری صاحب کو بڑھ چڑ کر بتاتے ہیں۔
مزید یہ کہ آپ تو وہ آدمی ہیں جو پی ٹی وی کے سرکاری چینل پر کسی اور کو کوئی بھی بڑی ٹرانسمیشن کرنے نہیں دیتے ہر کو ئی کام خود ہی کرتے ہیں۔ آخر میں ساتھی خاتون پاکستانی کرکٹر نے بھی کہا کہ میں نے اسپورٹس دیکھنا ہی شعیب آختر کی وجہ سے شروع کیا کیونکہ جب یہ باؤلنگ کیلئے آتے تھے تو ہمیں امید بن جاتی تھی کہ اب کچھ نہیں ہوگا اور ہم میچ جیت جائیں گے۔
خیال رہے کہ خود کو پی ٹی وی اسپورٹس کے سربراہ ماننے والے یہ اینکر نعمان نیاز شعیب اختر سے شاہین شاہ آفریدی کی بات کر رہے تھے جس پر شعیب اختر حارث رؤف کی بات کر رہے تھے کہ یہ بچہ کس طرح محنت کر کے اگے آیا ہے تو اینکر نعمان نیاز صاحب کہتے ہیں کہ آپ اوور اسمارٹ بن رہے ہیں تو لحاظہ آپ میرے شو سے چلے جائیں اور میں یہ بات آپکو لائیو شو میں کہہ رہا ہوں۔