کسی کو غدار کہا تو کسی کو شو سے جانے کا کہہ ڈالا ۔۔ جانیئے نعمان نیازی نے اب تک کس کس کے ساتھ بدتمیزی کی اور یہ کس کے بیٹے ہیں؟ ان کی فیملی میں کون کون ہیں

image

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر عوام کے پسندیدہ ہیرو شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ڈاکٹر نعمان نیاز کو آج سے پہلے صرف ان کے ساتھی ہی جانتے تھے، بہت کم لوگ تھے جن کو یہ معلوم تھا کہ یہ نعمان نیاز وہی ہیں جو ایک عرصے سے پی ٹی وی پر شو کر رہے ہیں مگر اب ان کی بدتمیزی کا ایسا دھماکہ دنیا بھر میں دیکھا گیا جس کے بعد اب ہر کوئی ان کو بُرا بھلا کہہ رہا ہے اور سب کو ان کے ماضی کے قصے یاد آگئے۔

بدتمیزی

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب انہوں نے بدتمیزی کی ہو بلکہ یہ تو مشہور ہی اپنی تلخ کلامیوں کی وجہ سے ہیں۔ یہ جس قدر تلخ زبان ہیں اس وقت ہائی کلاس فیملی سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کے والد صاحب کون اور کیسے ہیں جن کو جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی کہ والد اور بیٹا بالکل مخالف ہیں۔

آرمی لیفٹیننٹ کے بیٹے:

ڈاکٹر نعمان نیاز سابق آرمی لیفٹیننٹ جنرل حمید نیاز کے بیٹے ہیں۔ باپ نے کبھی ہمیشہ اپنی جوان مردی اور خوش لہجے سے لوگوں کا دل جیتا مگر ڈاکٹر نعمان اپنی بدتمیزیوں کی وجہ سے 1999 سے ہی مشہور ہیں۔ ان کے والد کو لوگ آج بھی سنہرے الفاظوں میں یاد کرتے ہیں کیونکہ وہ باصلاحیت شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی والدہ کا نام مسز نُصرت حمید ہے۔

ان کی فیملی بہت مہذب اور پڑھی لکھی ہے جہاں ادب و احترام اور تعلیم کو اہمیت سب سے بڑھ کر دی جاتی ہے۔ ان کا ایک بیٹا علی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب بیٹے بڑے ہوتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے ہم محفوظ ہوگئے ہیں ارو مزید طاقتور بھی۔

غدا بھی کہا؟

ڈاکٹر نعمان نے حال ہی میں تو شعیب اختر سے کی ہے بدتمیزی لیکن اس سے قبل وہ سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کو اپنے شو میں غدار بھی کہہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ کا بھی شو کے دوران سرکاری ٹی وی پر مذاق اُڑا چکے ہیں۔

دو مرتبہ نکالا جاچکا؟

ان کو پی ٹی وی سے 2 مرتبہ فارغ کیا جاچکا ہے۔ آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ 2017 میں ڈائریکٹر اسپورٹس کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں ۔ ان سے متعلق عالمی جریدے ڈیلی ٹائمز میں کہا جا چکا ہے کہ نعمان شو کو اینکر کی حیثیت سے نہیں بلکہ حکمران کی حیثیت سے کرتے ہیں کہ جیسے وہ کسی ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوں اور ان کے سوا کوئی نہ ہو، ایسے ون مین شو کرکٹ یا کھیل میں صرف بحث و تکرار کی گنجائش ڈالتے ہیں۔

تعلیم:

ڈاکٹر نعمان کے والد چونکہ آرمی میں تھے جن کی مکمل سپورٹ حاصل ہونے کی وجہ سے یہ 1998 اور 1999 سے پی ٹی وی سے منسلک ہوئے کھیلوں کے صحافی اور میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اور پھر ترقی پاتے گئے۔ اس سے قبل یہ لاہور ایچی سن کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جامعہ اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

سری لنکا کا کھلاڑی:

سری لنکا کے کھلاڑی سند جے سوریا کو اپنے شو میں بلایا اور پورا شو اردو میں کیا گیا وہ لاعلم رہے جس کو عالمی میڈیا نے بدسلوکی اور اخلاق کے منافی سمجھا۔

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.