ناچ کے دکھا دو یا پھر شو چھوڑ دو ۔۔ جانیے یونس خان اور محمد تنویر چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے غصہ ہو گئے

image

پاکستانی میڈیا میں گزشتہ دن سے شعیب اختر کا معامل گرم ہے، سرکاری ٹی وی پر جو کچھ ہوا، کس کی غلطی تھی اور کون قصور وار تھا۔ اس کے لیے پی ٹی وی نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے مگر کئی مشہور شخصیات نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور شعیب اختر سے اظہار یکجہتی کیا۔

سابق قومی کرکٹر یونس خان اور محمد تنویر کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے، وسیم بادامی کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے دونوں سینئیرز نے شیعب اختر کا دفاع کیا اور اپنےس ساتھ ہونے والے واقعات بھی بتائے۔ محمد یونس نے شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں شعیب کی جگہ ہوتا تو شاید مجھ سے کچھ ہو جاتا۔ جبکہ یونس نے یہ بھی کہا کہ میں شعیب اختر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شو میں موجود سابق کرکٹر محمد تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ایک عزت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا کی وجہ سے اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی کو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن انہیں صرف ان کا ادارہ ہی جانتا ہے۔ محمد تنویر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ بھی ایک اینکر کی جانب سے بدسلوکی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نجی چینل پر میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
اینکر مجھ سے سوال کا جواب نہ ملنے پر ڈانس کرنے اور گانے کا مطالبہ کر رہا تھا اور یہ سب نہ کرنے پر مجھے جانے کو کہا۔ جس پر میں نے کہا کہ آپ نے تو نہیں بلایا مجھے۔ بریک کے وقت میں نے اس اینکر اور چینل انتظامیہ سے خوب لڑائی کی۔ یونس خان اور محمد تنویر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے مستعفی ہو کر بہترین کام کیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.