2 کروڑ 52 لاکھ کے جوتے۔۔ جانیے یہ مہنگے ترین جوتے کس شخص کے ہیں؟ اور اسے کس نے خریدا ہے

image

لیجنڈری باسکٹ بال امریکی اسٹار مائیکل جورڈن کے جوتے نیلامی کے دوران 1.47 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی باسکٹ بال اسٹار مائیکل جورڈن کے پرانے جوتے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں نیلامی کیلئے رکھے گئے تھے، جو کہ 1.47 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے جو کہ پاکستانی 2 کروڑ 52 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

جبکہ نیلامی کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ مائیکل جورڈن کے جوتے کو خریدنے والے کا نام نک فیوریلا ہے، جیسے کارڈر جمع کرنے کا شوق ہے۔

دوسری جانب مائیکل جورڈن کے جوتے نے نیلامی میں فروخت ہونے والے دیگر جوتوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

تاہم مائیکل جورڈن نے یہ جوتے 1984 کے ابتدائی دور میں کھیلے گئے گیم میں پہنا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ اتوار کو ہونے والی نیلامی میں زیورات، گھڑیاں اور پرانی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

اس کے علاوہ اس جوتے نے 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں فروخت ہوکر کھیل سے متعلق مہنگے ترین داموں میں فروخت ہونے والی چیز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکل جورڈن نے 1984 میں ’شکاگو بُلز‘ نامی باسکٹ بال ٹیم سے وابستہ تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.