میں شعیب اختر کو بچپن سے جانتا ہوں اور یہ ۔۔ شعیب اختر کی بے عزتی کرنے والے اینکر نعمان نیاز کا نیا بیان سامنے آ گیا

image

پی ٹی وی پر کچھ دن پہلے جو زلت کا سامنا قومی ہیرو شعیب اختر کو کرنا پڑا اس نے تو پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔

اور قوم حیران بھی کیوں نہ ہو کیونکہ اس پی ٹی وی کے اسپورٹس کے پروگرام میں دنیا بھر کے مایاناز کھلاڑی بیٹھے ہوئے تھے جن کے سامنے انکی بے عزتی کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوام اینکر نعمان نیاز کے خلاف ہو گئی اور پھر کچھ حکومتی وزراء بھی شعیب اختر کے حق میں بول پڑے ۔

جس پر نعمان نیاز نے ٹویٹ بھی کیا اور اپنا مؤقف پیش کیا لیکن اب جب بی بی سی اردو نے ان سے انکا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی مختصر جواب دیا کہ انہیں جو بھی کہنا تھا وہ اپنے ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں تو اب اس بات پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔

اس کے بعد خود ہی انہوں نے اس مسئلے پر مزید یہ کہہ دیا کہ میں اور شعیب اختر ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور جو کچھ سوشل میڈیا پر سامنے آیا وہ یکطرفہ کہانی ہے جو ظاہر ہے سب کو متوجہ کر لیتی ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ جو کچھ اس پروگرام میں ہوا اس پر لوگوں اک رد عمل آنا فطری عمل تھا۔

اب بات کرتے ہیں عام عوام کی اور سیایس رہنماؤں کی تو سب کے سب اس مسئلے پر شعیب اختر کے ساتھ کھرے نظر آئے اور نعمان نیاز کو کھری کھری سنائیں۔ حالیہ حکومت کے چند وزراء بھی انکے پا س پہنچے اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر نوٹس لینے کی یقین دہان ی کروائی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.