ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دبئی ہونے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ تاہم میچ دیکھنے کے دوران شاہد آفریدی جذباتی ہوگئے اور اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام بھی بھیج دیا۔
سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان نے لکھا کہ کبھی اس گراؤنڈ پر کھیل کر میں بھی انجوائے کیا کرتا تھا۔ مگر آج ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر انجوائے کررہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے
جبکہ گراؤنڈ میں شاہد خان آفریدی کے ساتھ ان کی بیٹیاں بھی موجود تھی۔