پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
میچ کے ہیرو آصف علی جنہوں نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی۔
پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔
میچ کے بعد آصف علی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھ میں بیٹ لیے یہ کہتے ہیں " اور کچھ میرے لائق، میں ہوں آصف علی نام یاد رکھیں۔
افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ میں اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا لیکن پاکستان کے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے آگے چل نہ سکے۔
واضح رہے اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔