اتوار تک بھارت کہیں ورلڈکپ سے آؤٹ ہی نہ ہو جائے ۔۔ شُعیب اختر کی بھارت سے متعلق دلچسپ پیش گوئی

image
ورلڈ کپ کا بُخار ہر کسی کے سر پر سوار ہے، ایک طرف جہاں پاکستان کامیابیوں پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے وہیں بھارت کی جانب سے بھی دم توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی طرح دیگر ٹیموں کے لئے مقابلہ سخت ہوگیا ہے اور سب ہی کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح پہلے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرکے آگے بڑھ جائیں۔
وہیں پاکستان کے ہیرو شعیب اختر نے بھارت سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہ لیں، اور اگر پاکستان کی کامیابیوں کو یونہی بلندیاں ملتی رہیں تو ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ورلڈ کپ تو کیا پاکستان ایسے آنے والے کئی ورلڈ کپ اپنے نام کرسکتا ہے۔
ورلڈ کپ کی ٹیموں میں بھارت کو فیورٹ کہا جا رہا تھا اور پاکستان نے اب تک اس کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مگر امید کرتے ہیں کہ آگے بھی پاکستان یونہی بھارتی سورماؤں کو شکست دیتا رہے گا۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.