پاکستان کے کپتان بابر اعظم جیسا عظیم ہیرو ہم نے آج تک نہیں دیکھا، آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جب سے ورلڈ کپ شروع ہوا ہے بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور بابر اپنے جذبات پر قابو رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے قول و فعل سے کسی کو بھنک بھی نہ ہونے دی۔ آج گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ مجھے جب پتہ چلا تو میری آنکھوں سے آنسو آگئے، کتنا عظیم قومی ہیرو ہے بابر ہمارا جس کی والدہ تینوں میچوں کے دوران وینٹی لیٹر پر تھیں اور وہ میچ میں جیت کے لئے پر عظم تھا۔ خدا سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔

بابر اعظم کے والد نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:''
کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ھونا چاہیئے آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر ھمارے گھر پے بڑا امتحان تھا، جس دن انڈیا سے میچ تھا اُس دن بابر کی والدہ وینٹی لیڑ پر تھی کیوں کہ اُن کا آپریشن ھوا تھا، بابراعظم شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا ،میرا یو اے ای آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے ،کرم ھے پروردگار کا اب وہ ٹھیک ھیں، بات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں اور ھاں مجھے پتہ ھے مرے بغیر جنت نہیں ملتی، اگر مقام ملتا ھے تو امتحان بھی دینے پڑتے ہیں پاکستان زندہ باد
''