ویسے تو مشہور شخصیات ایسے ہیں جن کے کزنز بھی بھی انہی کی طرح مشہور ہوتے ہیں، بس فرق یہ ہوتا ہے کہ کچھ کے بارے میں سب جانتے ہیں اور کسی کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہوتا۔ لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جس کے کزنز بھی بلے باز رہ چکے ہیں اور اب یہ بلے باز پاکستان کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔
ہماری ڈاٹ کام آج آپ کو ایک ایسی خبر سے متعلق بتائے گی جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی نئی ہو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے کپتان بابر اعظم کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جو کہ دنیا بھر میں ایک نام رکھتے ہیں۔ کئی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بشمول ویرات کوہلی بابر اعظم کے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔
جبکہ بھارتی میڈیا بھی بابر اعظم کو سراہا رہا ہے۔ اگر بھارتی میڈیا کسی پاکستانی کو سراہے تو پھر تو ضرور کچھ نا کچھ بات ضرور ہوگی۔ لیکن بابر اعظم سے متعلق بھارتی ویب سائٹ نے ایک ایسی ویڈیو ہی بنائی تھی جس میں انہیں سراہا جا رہا تھا۔ جسے کمنٹس سیکشنز میں بھارتی بھی ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔
خیر بات پر آتے ہیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز عمر اکمل اور کامران اکمل بابر اعظم کے کزنز ہیں۔ اگرچہ ان کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے مگر یہ بات اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔
عمر اکمل اور کامران اکمل نے بابر اعظم کو مکمل طور پر سپورٹ کیا تھا۔ کرکٹ میں دلچسپی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بابر کے کزنز یعنی عمر اکمل اور کامران اکمل پہلے ہی سے کرکٹ کھیلتے تھے۔