پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے بدولت ہر ایک کی نظر میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔ اگرچہ ٹیم کی محنت رنگ لائی ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے کامیابی حاصل کی گئی ہے لیکن ٹیم اب بھی مزید محنت پر زور دے رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ہے تو پرانی مگر اب بھی سوشل میڈیا پر چرچہ میں ہے۔
دراصل ٹیم کو اوور سیز پاکستانی فیملی کی جانب سے اپنے گھر میں دعوت پر مدعو کیا گیا تھا، اس دعوت کا مکمل اہتمام اسی پاکستانی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی سمیت کئی کھلاڑی اس دعوت میں شامل ہوئے تھے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے لیے بیرون ملک تھی۔
اس دعوت میں سابق کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان بھی شامل تھے۔
صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب بابر اعظم جوتوں سمیت گھر میں داخل ہو۔رہے تھے، تب گھر کے میزبان نے کہا تم آجاؤ تمہارے چوٹ لگی ہے، جس پر بابر نے کہا کہ میرے ہاتھ میں چوٹ لگی ہے پاؤں میں نہیں۔
اس کے بعد میزبان نے کہا کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اسی لیے جوتے باہر اتارتے ہیں۔
اس کھٹی میٹھی گفتگو کے بعد تمام کھلاڑی گھر میں داخل ہوئے ۔