پاکستانی کھلاڑی جب کبھی کرکٹ گراؤنڈ میں چھکے چوکے لگاتے ہیں تو انہیں دیکھ کر مداح اور میڈیا خوش ہوتا ہے، ساتھ ہی ساتھ ٹی وی پر دیکھنے والے لاتعداد مداح انہیں دعائیں دے رہے ہوتے ہیں۔لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیویاں بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر میں آپ کو بتائے گی کہ کس کس کھلاڑی کی اہلیہ نے میچ دیکھا اور فتح پر جشن بھی منایا۔
شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو تو اکثر کرکٹ اسٹیڈیم میں شعیب ملک کو سپورٹ کرتے دیکھا گیا ہے۔ ثانیہ آپ ے شوہر کو مکمل سپورٹ کرتی نظر بھی آتی ہیں۔ لیکن حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزو بھی حسن علی کے میچز کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جبکہ ان کی گود میں ننھی پری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سامعیہ آرزو بھی ثانیہ مرزا کی طرح بھارت سے تعلق رکھتی ہیں۔
جبکہ محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ بھی موجود تھیں اور شوہر کے کرکٹ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے تھیں۔ نازیہ نے شوہر کو نہ صرف سپورٹ کیا ہے بلکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کے میچ کے لیے دعائیں بھی کی ہیں۔
عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق بھی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے موجود تھیں۔ ثانیہ اشفاق میں موجود تھیں اور شوہر کی جیت کے لیے پر امید تھیں۔
خواتین ایک ساتھ بیٹھی ہوں اور باتیں نہ کریں ایسا کیسے ممکن ہے۔ ثانیہ مرزا نازیہ حفیظ اور سامعیہ آرزو کی دوست بن گئی ہیں۔ تینوں اب کئی تقاریب میں گھل مل جاتی ہیں اور تصاویر بھی کھچواتی ہیں۔ جب کبھی میچ ہوتا ہے تو ثانیہ مرزا، نازیہ حفیظ اور سامعیہ آرزو ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوتی ہیں اور خوش اسلوبی سے ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور سامعیہ آرزو نازیہ حفیظ کی سالگرہ کے موقع پر بھی موجود تھیں اور برتھ ڈے گرل کی خوشی کو مزید دوبالا کر رہی تھیں۔
ثانیہ مرزا، نازیہ حفیظ، سامعیہ آرزو اور ثانیہ اشفاق تو ایک دوسرے سے گھل مل گئی ہیں اور اپنے شوہر اور ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں، شاید کپتان بابر اعظم کے لیے بھی دعا گو ہوں گی کہ انہیں بھی ان کسی خوبصورت اور سپورٹ کرنے والی لڑکی مل جائے جس سے ہم بھی بارے کریں اور ہمارا گروپ بڑا ہو جائے۔
دو بھارتی بھابھیاں پاکستان بھابھیوں کے ساتھ گھل مل گئی ہیں۔